ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں کل عدالتی کارروائی معطل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں جمعہ 27 نومبر کو کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ریڈ زون کی بندش اور وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو درپیش مشکلات کے پیش نظر 27 نومبر کو عدالتی کام معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس روز عدالت کی تمام کاز لسٹس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2026 کے رول 5(2) کے تحت عدالتی کارروائی معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے کے تحت وفاقی آئینی عدالت کے افسران اور عملہ 27 نومبر کو گھر سے کام کریں گے، تاہم انہیں اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی چاروں برانچ رجسٹریاں عدالتی اور انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...