لاہور قلندرزکے ہیڈکوچ کی ذمہ داری شان ٹیٹ کو مل گئی

لاہور قلندرزکے ہیڈکوچ کی ذمہ داری شان ٹیٹ کو مل گئی

لاہور قلندرزکے ہیڈکوچ کی ذمہ داری شان ٹیٹ کو مل گئی پاکستانی کنڈیشنز اور یہاں کے کھلاڑیوں کا بخوبی اندازہ ہے :سابق آسٹریلوی پیسر

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا نے شان ٹیٹ کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شان ٹیٹ قلندرز فیملی میں ایک اچھا اضافہ ہیں اور وہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ثمین رانا کا کہنا تھا کہ شان ٹیٹ گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ وہ پی ایس ایل کے علاوہ بھی فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کریں گے ۔شان ٹیٹ نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اگلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ ہوں گے ۔ان کا کہناتھاکہ انہیں پاکستان کی کنڈیشنز اور یہاں کے کھلاڑیوں کا بخوبی اندازہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...