رائزنگ سٹارز ایشیا کپ،سری لنکا نے بھارت کو روند ڈالا

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ،سری لنکا نے بھارت کو روند ڈالا

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ،سری لنکا نے بھارت کو روند ڈالا سیمی فائنل جیت کر فائنل میں رسائی ،کراس پلے اور جے وردھنے کی سنچریاں

دوحہ (سپورٹس ڈیسک )رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں میں بھارت اے کو شکست دے کر سری لنکا اے کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورزمیں 8وکٹوں پر 317رنزبنائے ،ابھیشک شرما 78اور کپتان تلک ورما 53رنزبناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شہباز احمد نے 54رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،رویندو فرنینڈو ،جینتھ لیانگے اور نیپون دھنن جایا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔سری لنکا نے 41.3اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 318رنزبناکر فتح اپنے نام کرلی ،دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنائیں ،لیستھ کراس پلے 116اور سنتھ جیاوردھنے 105رنزبناکرآؤٹ ہوئے ،نشان مدھوشکا 58اور وپن رتھنائیکے 31رنزبناکر نا ٹ آ ؤ ٹ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...