آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم جنوری میں پہلی بارپاکستان آئیگی
مہمان ٹیم 9جنوری کو لاہور پہنچے گی،پاکستان کیساتھ 3ون ڈے میچز شیڈول پاکستان شاہینز اورآئرلینڈ کی ٹیمیں بھی 3ون ڈے میچز میں آمنے سامنے ہونگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے دورہ پاکستان میں چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے ،سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے ۔آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی جہاں پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 13 جنوری، دوسرا 15 جنوری اور تیسرا 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز بھی کھیلے گی جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔ 22 جنوری کودوسرااور 24 جنوری کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments