اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا
اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا ملائیشیاکے ساتھ میچ 5-5گول سے برابر،فائنل کیلئے لازمی فتح درکار تھی
ایپوہ(سپورٹس ڈیسک )سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر رہا جس کے باعث قومی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔میچ کے تیسرے ہی منٹ میں ملائیشیا کے عزرائی ایزاد نے گول کر دیا، احمد ندیم نے 13ویں اور 15ویں منٹ میں 2گول کرکے پاکستان کو 1-2 سے آگے کر دیا۔ 20ویں منٹ میں ملائیشیاکے مرہان جلیل نے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ 32ویں منٹ میں محمد عماد نے پاکستان کو پھر برتری دلائی اور48ویں منٹ میں حنان شاہد کے گول نے سکور 4-2کردیا۔ملائیشیا کے فیصل ساری نے 50ویں منٹ میں 2گول کر کے مقابلہ 4-4 سے برابر کر دیا۔ 57ویں منٹ میں صفیان خان کے گول سے پاکستان کو 5-4کی برتری ملی تاہم ایک منٹ بعد ہی فیصل ساری نے پینلٹی سٹروک پر گول کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی اور میچ برابر کردیا۔پاکستان ہاکی ٹیم کی ایونٹ میں فائنل تک رسائی کیلئے میچ میں جیت لازمی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments