عالمی بیڈمنٹن ایونٹس تھامس اور اوبر کپ میں ٹیموں کی تعداد 24کرنے کا فیصلہ

 عالمی بیڈمنٹن ایونٹس تھامس اور اوبر کپ  میں ٹیموں کی تعداد 24کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (اے پی پی)بیڈمنٹن کی عالمی تنظیم (بی ڈبلیو ایف)نے بڑے مقابلوں کے فارمیٹ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ۔

 جس کے تحت 2027 سے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میں گروپ مرحلہ متعارف کرایا جائے گا جبکہ تھامس اور اوبر کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 24 کردی جائے گی۔ نئے فارمیٹ کے تحت 2028 سے تھامس اور اوبر کپ میں ٹیموں کے درمیان مقابلے 5 کی بجائے 3 میچوں پر مشتمل ہوں گے ۔ نئے پوائنٹس نظام کے تحت ہر انفرادی میچ جیتنے پر 1 پوائنٹ اور ٹیم مقابلہ جیتنے پر 2 اضافی پوائنٹس دئیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...