ایرانی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا اعلان

ایرانی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا اعلان

ایرانی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا اعلان ہمسایہ ملک کی دونوں ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایرانی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔پی ایچ ایف کے مطابق ایران کی مردوں اور خواتین کی قومی ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمز ایک ہفتے کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔پاکستان اور ایران کی ہاکی ٹیمز کے درمیان مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے ۔ایرانی ٹیمز کے دورے کا مقصد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا اور تیاریوں کو بہتر بنانا ہے ۔ایرانی ہاکی ٹیمز کے دورے سے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔صدرپی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے ایرانی مینز اور ویمنز ٹیموں کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں ان کی میزبانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...