انگلینڈ انڈر 19کرکٹ ٹیم کیخلاف ہوم سیریز،پاکستان کی تیاریاں جاری

 انگلینڈ انڈر 19کرکٹ ٹیم کیخلاف  ہوم سیریز،پاکستان کی تیاریاں جاری

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف ہوم سیریز کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

 اس سلسلے میں لاہور میں 7 روزہ پری سیریز کیمپ جاری ہے ، جہاں کھلاڑی ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔کیمپ کے دوران کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹارگٹ میچز بھی کھیلیں گے تاکہ سیریز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکیں۔ پاکستان اور انگلینڈ انڈر19 ٹیموں کے درمیان سیریز 5 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جس میں تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...