پلاٹینیم سے بنے جوتے 70 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کیلئے پیش
جوتا ایک ایسی چیز ہے جو اگر آرام دہ نہ ہو تو انسان ایک منٹ بھی اسے نہیں پہن سکتا اسلئے دنیا بھر میں ایسے جوتے پسند کئے جاتے ہیں جو نہ صرف مضبوط ہوں بلکہ آرام دہ بھی ہوں،یہ تو سب ہی جانتے ہیں
کہ پلاٹینیم کا شمار دنیا کی چند مہنگی ترین دھاتوں میں ہوتا ہے ،یہ دھات انتہائی سخت ہوتی ہے اسلئے اس سے بنی چیزیں بھی مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں، یوں تو زیورات کی تیاری میں اسکا استعمال کیا جاتا ہے تاہم اب اس سے بنے جوتے بھی مارکیٹ میں آگئے ہیں۔لندن کے ایک سٹور میں پلاٹینیم سے بنے دنیا کے پہلے جوتے فروخت کے لئے پیش کر دئیے گئے ہیں جن کی قیمت 70 ہزار پاؤنڈ رکھی گئی ہے ۔4 سال کی مدت میں تیار ہونے والے ان جوتوں میں ہیروں کا استعمال بھی کیا گیا ہے اور انہیں تیار کرنے والوں نے ان جوتوں کی ایک ہزار سال کی گارنٹی کا دعویٰ کیاہے ۔