سعودی عرب میں پھولوں کی چادر اوڑھا باغ

سعودی عرب میں پھولوں کی چادر اوڑھا باغ

سعودی عرب کے وسطی علاقے میں سنہرے ریت کے درمیان "الخفس" کا باغ موسم سرما میں بارشوں کے بعد اپنی خوبصورتی کی انتہا پر ہوتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)سعودی عرب کے وسطی علاقے میں سنہرے ریت کے درمیان "الخفس" کا باغ موسم سرما میں بارشوں کے بعد اپنی خوبصورتی کی انتہا پر ہوتا ہے جہاں تا حدّ نگاہ پھولوں کی چادر پھیلی نظر آتی ہے ۔اس موقع پر باغ کی اراضی سبز لباس زیب تن کر لیتی ہے ۔ریاض سے 82 کلومیٹر کی دوری پر واقع الخفس کا باغ سعودی دارالحکومت کے لوگوں کیلئے ایک اہم تفریحی مقام ہے ۔سعودی کیمرا مین رشود الحارثی نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے اس خوبصورت باغ کی رعنائی کو محفوظ کیااوراسے سوشل میڈیا پرشیئر کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں