ذہین کتا اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے خود پولیس سٹیشن پہنچ گیا
امریکی ریاست ٹیکساس میں اپنے مالک سے بچھڑ جانیوالا ذہین کتا اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے خود پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔
واشنگٹن(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا پولیس کاؤنٹر پر اپنی اگلی دونوں ٹانگیں رکھ کر کھڑا ہے ، جس سے ہوبہو ایسا گمان ہورہا ہے کہ وہ اب اپنے گم ہوجانے اور خود کو مالک تک پہنچانے کیلئے رپورٹ درج کرائے گا۔مارٹن نامی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ کتے کی اس انوکھی حرکت نے ہم سب کے دل جیت لئے تاہم وہ پولیس سٹیشن سے بھاگ گیا اورایک راہگیر نے پکڑکر اسے مالک تک پہنچایا۔