18فٹ لمبے ،5کلو وزنی اژدھے کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا
18فٹ لمبااور5کلووزنی اژدھا بھوک کی وجہ سے تولیہ نگل گیا، جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال لیا۔
سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز میں ایک خاتون اپنے پالتو اژدھے کو لے کر جانوروں کی ہسپتال پہنچی اوربتایا کہ اژدھے کا پیٹ چند دنوں سے غیر معمولی نظر آرہا ہے اور وہ سست بھی ہوگیاہے ۔ڈاکٹرز نے چیک کرنے بعد بتایا کہ اس اژدھے کے پیٹ میں کپڑا ہے جس پر اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ڈاکٹرز نے آپریشن سے پہلے اژدھے کو بے ہوش کیا اور پھر اپنی کارروائی مکمل کی،آپریشن کے دوران خاتون بھی وہیں موجود رہیں ۔