شیر کی جسامت کسی دور میں بلی جتنی تھی ،باقیات برآمد

شیر کی جسامت کسی دور میں بلی جتنی تھی ،باقیات برآمد

بلی کو شیر کی خالہ کہا جاتا ہے لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب خود شیر کی جسامت بلی جتنی ہوا کرتی تھی

کینبرا(نیٹ نیوز) یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے ماہرین نے کوئنزلینڈ کے علاقے سے ایک جانور کی ہڈیاں دریافت کی ہیں جو ایک بلی کے جسامت والے شیر کی ہیں۔بلی کے برابر شیر نے ہزاروں لاکھوں برس حکومت کی اور اب سے 35 ہزارسال قبل ان کی پوری نسل ناپید ہوگئی اور اب صرف ان کے آثار ہی دستیاب ہیں۔ بڑی تعداد میں ملنے والے ان کے رکازات کو دیکھ کر ماہرین ان کی ناپیدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں