سربیا میں شیفس نے 2ہزار 36میٹر لمبا ساسیج تیار کرلیا
سربیا میں سالانہ فوڈفیسٹیول میں 10ماہر شفیس نے مختلف مصالحوں اور گوشت سے 2036میٹر لمبا اور دو ٹن سے زائد وزنی ساسیج تیار کرلیا،
بلغراد(نیٹ نیوز)اس ساسیج کو لوگوں کو فروخت کیا گیا جبکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کیلئے وقف کی جائے گی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر صارفین نے اس ساسیج کی تیاری کو کارنامہ قراردیا اور کمائی کو فلاحی کاموں کیلئے وقف کرنے کے جذبے کوبھی سراہا۔کئی صارفین نے یہ ساسیج خریدنے کی خواہش کا اظہار کیاتاکہ وہ بھی فلاحی مقاصد میں حصہ ڈال سکیں۔