8 فٹ کا کینگرو ، 20 فٹ لمبی چھپکلی،آسٹریلیا سے ہڈیا ں برآمد
آسٹریلوی ماہرین نے کہاہے 40 ہزار سال قبل آسٹریلیا میں 8فٹ بلند اور 274 کلو وزنی کینگروپایاجاتاتھا یہ دنیا کا سب سے بڑا کینگرو تھا
برسبین(نیٹ نیوز) اس کیساتھ دنیا کی بڑی چھپکلیاں بھی رینگتی تھیں اور ان میں سے بعض چھپکلیوں کی لمبائی 20 فٹ تک تھی جو آج کے کموڈو ڈریگن کے برابرہے،یہ چھپکلیاں میگلینیا کہلاتی ہیں ۔ان کینگروز اور چھپکلیوں کے جبڑے ،دانت اور ہاتھ کی ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں ۔ماہرین کے مطابق یہ باقیات شمالی آسٹریلیا کے میک کے نامی علاقے سے ملی ہیں جہاں سے 16نئے جانداروں کے آثار بھی ملے تھے ۔