لوگوں کو خوش مزاج رکھنے کیلئے مسکراتے چہروں والے ماسک

لوگوں کو خوش مزاج رکھنے کیلئے مسکراتے چہروں والے ماسک

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کیلئے آگاہی پروگرام جاری ہیں اور لوگوں کو کئی طریقوں سے آگاہ کیا جارہاہے

میونخ (نیٹ نیوز)احتیاطی تدابیر کے پیش نظر دنیا بھر میں ماسک کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ایسے میں جرمنی کی ایک خاتون آرٹسٹ منشا فریڈریس کورونا وائرس کا مقابلہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے کر رہی ہیں۔ ان کے ہاتھ سے تیار کردہ ماسک مسکراتے ہوئے چہروں اور معصوم جانوروں کی شکلوں سے مزین نظر آتے ہیں۔منشا فریڈریس کا کہناہے کہ مسکراہٹ والے ماسک بنانے کا مقصد لوگوں کو خوش مزاج رکھناہے تاکہ وہ حوصلے سے وباکا مقابلہ کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں