کورونا سے مقابلہ، بنگلہ دیش پولیس اہلکار یوگا کرنے لگے
کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کیلئے بنگلہ دیشی پولیس نے نئی ترکیب آزماتے ہوئے اہلکاروں کیلئے یوگا سیشنز کا انعقاد کیاہے
ڈھاکہ (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والے یوگا سیشنز میں 1200پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ،پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ یوگا مشقیں اہلکاروں کے بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبو ط بنانے کیلئے کرائی جارہی ہیں تاکہ یہ بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اب تک 6ہزار پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 19اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔