گاڑی کی چابی بھی آئی فون کے فیچرز کا حصہ بن گئی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن آئی او ایس 14 لانچ کردیا
کیلی فورنیا(نیٹ نیوز) جس میں متعدد نئے فیچرز شامل ہیں، انہی میں ایک فیچر کار کی چابی کا بھی ہے ۔ایپل ٹیم کی آن لائن منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں آئی او ایس 14 سمیت نئے فیچرز کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔ انہی میں سے ایک فیچر کار کی (چابی) کا بھی ہے ۔وائر لیس کار کی چابی کے اس فیچر کے ذریعے کار کو لاک، ان لاک اور سٹارٹ کیا جاسکے گا، کار کا یہ فیچر اگلے سال آنے والی بی ایم ڈبلیو 5 سیریز کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا۔اس چابی کو دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا جاسکے گا لیکن اس کے لیے مذکورہ شخص کا پروفائل بنانا ہوگا، ساتھ ہی ایک محدود مدت بھی طے کی جاسکے گی کہ مذکورہ شخص کب تک اس چابی کو استعمال کرسکتا ہے ۔