باپ بیٹے کوحملہ کرکے زخمی کرنیوالے ریچھ کو موت کی سزا
اٹلی میں باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ کو ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں موت کی سزا سنا دی گئی
روم (مانیٹرنگ ڈیسک )میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹرین ٹینو میں ماؤنٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے کرسٹین میسرونی اور اس کے 59سالہ باپ فیبیو میسرونی پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے ۔ باپ بیٹے پر حملہ کرنیوالے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی تاہم جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے حکام سے یہ سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔