برطانیہ کے ریسٹورنٹس میں کھانے پر3دن 50فیصد رعایت

برطانیہ کے ریسٹورنٹس میں کھانے پر3دن 50فیصد رعایت

برطانیہ میں ’’باہر کھاؤ، لوگوں کی مدد کرو‘‘سکیم کے تحت ریسٹورنٹ اور کیفے کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے اگست میں لوگوں کو کھانا کھانے پر 50فیصد رعایت دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا گیا

لندن (نیٹ نیوز)عالمی خبررساں ادارے کے مطابق 62کروڑ 50لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنا ہے ۔ برطانوی وزیر خزانہ رشی سنک کے پیش کردہ اس منصوبے کے تحت لندن کے شہری50فیصد رعایت پر کسی بھی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا سکیں اور یہ سہولت ہفتے کے تین دن پیر، منگل اور بدھ کے روز میسر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں