سمندر میں سکوبا ڈائیور کی کچھوے کے ساتھ جادوئی تیراکی

سمندر میں سکوبا ڈائیور کی کچھوے کے ساتھ جادوئی تیراکی

سکوبا ڈائیونگ ایک کھیل ہے جو جواں ہمت اور بہادر افراد کیلئے ناقابل فراموش یادوں کی تخلیق کرتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اس کھیل میں شریک افراداپنے جسم کے ساتھ ایک ایئر ٹینک لگاکر سمندر کی نچلی سطح پر جاکر وہاں کی جادوئی اور پراسرار دنیا کی دریافت کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے و الی ایک ویڈیو میں بھی ایک سکوبا ڈائیور نظر آرہا ہے جوکہ معدومی کے انتہائی خطرے سے دوچار کچھوے کے ساتھ جادوئی تیراکی کررہا ہے ۔ اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور کچھوے کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے سکوبا ڈائیور کی ہمت کو شاندار لفظوں میں سراہ رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں