تنگ علاقوں میں آگ بجھانے کیلئے جدیدترین ڈرون تیار
چین میں آگ بجھانے والا دنیا کا جدید ترین ڈرون تیار کر لیا گیا ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز) جو آگ بجھانے والے بموں، رہنمائی کیلئے لیزر سسٹم اور تیزی سے پانی اور فوم پھینکنے والا ایک نظام بھی رکھتا ہے ، یہ ڈرون تنگ علاقوں کی عمارتوں اور ان کی بلند ترین منزلوں تک آسانی سے پہنچ سکتا ہے ۔ ای ہیگ 216 ایف نامی ڈرون سب سے پہلے کسی بھی عمارت کے سامنے جاکر اپنے دس گنا زوم والے کیمرے سے صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور لیزر سے ہدف کا تعین کرتا ہے ۔ شیشے بند ہونے پر یہ ڈرون آگ بجھانے والے بم پھینکتا ہے جوکھڑکی توڑ کر اندر جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اورآگ بجھاتے ہیں۔