بار بار بازیافت کرکے استعمال ہونیوالا پلاسٹک ایجاد
اب بار بار ری سائیکل ہونیوالا ایسا پلاسٹک تیار کیا گیا ہے جس کی بازیافت سے دوبارہ اعلیٰ درجے کی اشیا بنائی جاسکیں گی
کولاراڈو(نیٹ نیوز)اس وقت دنیا میں سالانہ 300 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہورہا ہے جس کی صرف 10 فیصد مقدار کو ہی ری سائیکل کیا جارہا ہے جس سے صرف کم درجے کی اشیا مثلاً کوڑے دان اور کرسیاں وغیرہ ہی بنائی جاسکتی ہیں۔کولاراڈو سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدان یوجین چین اور ان کے ساتھیوں نے ایک قسم کا پلاسٹک بنایا ہے جو ری سائیکل ہونے پر بھی اپنا اعلیٰ معیار برقرار رکھ سکتا ہے ۔ جبکہ اسے بار بار ری سائیکل کرکے اس کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ اس مٹیریل کو پی بی ٹی ایل کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ مادہ بائی سائیکلنک تھائیولیکٹونس نامی اہم کیمیائی بنیادی اجزا سے ملکر بنایا گیا ہے ۔ پی بی ٹی ایل بازیافت ہونے کے بعد اپنی مضبوطی، سختی، چمک اور پائیداری برقرار رکھتا ہے ۔