انڈے سپر فوڈ قرار ،موٹاپے کا خطرہ کم کرنے کیلئے انتہائی مفید

انڈے سپر فوڈ قرار ،موٹاپے کا  خطرہ کم کرنے کیلئے انتہائی مفید

انڈے پروٹین کے حصول کا سب سے آسان، سستا اور پرتنوع ذریعہ ہے مگر اس سے ہٹ کر بھی یہ بہت کچھ ایسا جسم کو فراہم کرتے ہیں جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا

لاہور(نیٹ نیوز)درحقیقت یہ ان چند غذاؤں میں سے ایک ہیں جن کو سپرفوڈ قرار دیا جاتا ہے ۔یہ امینو ایسڈ، اینٹی آکسائیڈنٹس اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کی زردی جسم میں چربی کے خلاف مزاحمت کرنے والے جز کولین کو بڑھاتی ہے جس سے موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔انڈوں کے جسم پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثرات ہوسکتا ہے آپ کو اسے کھانے پر مجبور کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں