ہل سٹریم لوچ فش میں زمین پر چلنے کی صلاحیت موجود

ہل سٹریم لوچ فش میں زمین پر چلنے کی صلاحیت موجود

مچھلیوں کا زمین پر چلنا گویا ایک مضحکہ خیز تصور لگتا ہے لیکن ایک تحقیق کے بعد ماہرین نے بتایا ہے کہ گیارہ اقسام کی مچھلیاں ایسی ہیں جو یا تو سمندری فرش پر یا پانی سے نکل کر خشکی پر چل سکتی ہیں

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ماہرین نے ہل سٹریم لوچ فش کی مختلف انواع کے تفصیلی مشاہدے کے بعد بتایاکہ مچھلیوں کی مرکزی ہڈی اور اس کے پیڑو کے پر کے درمیان ایک تعلق ہوتا ہے اور اسی کی بنا پر اس نسل کی مچھلیاں چل سکتی ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان تمام مچھلیوں میں یہ صلاحیت مخالف سمت میں تیز بہنے والے پانی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے اور اس کے ارتقا میں کروڑوں برس لگے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں