جسم میں قوت مدافعت بڑھانے والی 5غذائیں

جسم میں قوت مدافعت بڑھانے والی 5غذائیں

مضبوط مدافعتی نظام آپ کو بہت ساری بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) کچھ معمولی تبدیلیوں سے آپ قوت مدافعت کو بڑھاسکتے ہیں۔ہلدی وہ کرشماتی مصالحہ ہے جو دواؤں کی خصوصیات سے بھرپور ہے ۔ ہلدی آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے ۔ چائے بہت سے طریقوں سے آپ کی صحت کیلئے مفید ہوتی ہے ،چائے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ دہی ایک اور صحتمند آپشن ہے جسے آپ قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ دہی میں موجود پروبائیوٹکس انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے ۔ سیٹرس فروٹس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ دار چینی کو اپنی غذا میں شامل کریں اور اپنے مدافعتی نظام کو تقویت دیں۔ساگو دانہ بھی آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں