رات گئے تک جاگنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے
رات گئے تک جاگنا اور صبح اٹھنے میں مشکل محسوس کرنا جان لیوا بیماری کا باعث بن سکتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔برطانیہ کی لیسٹر شائر یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی جنوبی آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ لوگوں کی سونے کی عادات اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے درمیان تعلق موجود ہے ۔ محققین نے بتایا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں کسی بھی مرض سے درمیانی عمر میں موت کا خطرہ جلد اٹھنے والوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔اسی طرح اس عادت کے نتیجے میں ذیابیطس کا خطرہ 30 فیصد، دماغی امراض کا 25 فیصد، معدے کے امراض کا خطرہ 23 فیصد جبکہ نظام تنفس کا خطرہ 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ محققین کیمطابق رات گئے تک جاگنا صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ۔