آپریشن کرکے پیٹ سے 7ماہ بعد موبائل فون نکال لیاگیا
مصر کے شہر قاہرہ کے قریبی قصبے میں ایک دیہاتی نے دوستوں کے ساتھ بیٹھے مذاق مذاق میں موبائل فون نگل لیا تھا جسے 7ماہ بعد آپریشن کرکے نکالاگیاہے
قاہرہ (نیٹ نیوز)یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹرزکاکہناہے کہ حسن ارشاد نامی مریض کی عمر 28 سال ہے اور وہ دیہی علاقے القیوبیہ کا رہنے والا ہے ۔یہ شخص سینے اور پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت لے کر ہسپتال آیا تو اس کا مکمل چیک اپ کیا گیا، ایکسرے کرنے کے بعد موبائل فون کی موجودگی کا پتہ چلا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو گھنٹے طویل اور کامیاب آپریشن کر کے پیٹ سے موبائل فون نکال لیا ہے ۔