امریکا میں خوف ناک اژدھوں نے گھر کو گھیر لیا

 امریکا میں خوف ناک اژدھوں نے گھر کو گھیر لیا

مغربی امریکا میں واقع ریاست یوٹاہ کے ایک علاقے میں 20 بڑے برمی اژدھوں نے ایک گھر کو گھیر لیا

یوٹاہ(نیٹ نیوز) جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے ۔ امریکی ریاست یوٹاہ کے علاقے ہالیڈے میں ایک شخص نے غیر قانونی طور پر 20 بڑے برمی سانپ پال رکھے تھے ، جن میں سے زیادہ تر آزاد ہو کر گھر سے باہر نکل آئے اور علاقے میں آس پاس رینگنے لگے ۔ لوگ گھر کے باہر اتنے بڑے سانپوں کو آزادانہ رینگتے دیکھ کر ڈر گئے ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر 64 سالہ شہری مارٹن بون کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں سے دیگر غیر ملکی جانور بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوئے ، چند اژدھے اندر شیشوں میں بند بھی تھے تاہم زیادہ تر آزادانہ آس پاس رینگ رہے تھے ۔ اینیمل کنٹرول کے ادارے نے گھر میں موجود تمام جانوروں کو قبضے میں لے کر جانچ کے بعد دوسری جگہ منتقل کر دیا جب کہ پولیس نے مارٹن بون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں