بھوکے شیروں سے بچنے کیلئے بھینسے کی گاڑی کو ٹکر

بھوکے شیروں سے بچنے کیلئے بھینسے کی گاڑی کو ٹکر

ایک بھینسے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے

کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند بھوکے شیر ایک بھینسے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور بھینسا اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار دوڑ رہا ہے ۔اس دوران شیر اس پر حملہ کرتے ہیں لیکن وہ کسی طرح خود کو چھڑا لیتا ہے ۔ ایک شیر بھینسے کی پشت پر اپنے دانت گاڑ لیتا ہے ۔اس دوران سیاحوں سے بھری دو سفاری وہیکلز بھی وہاں آن پہنچتی ہیں،ادھر شیر کے دانتوں سے اذیت میں مبتلا بھینسے کو کچھ اور نہیں سوجھتا تو وہ تیزی سے بھاگتا ہوا آتا ہے اور اپنے سینگوں کو ایک سفاری وہیکل سے ٹکرا دیتا ہے ۔ زور دار ٹکر سے گاڑی ہل جاتی ہے جبکہ آواز سے ڈر کر شیر بھی بھینسے کو چھوڑ دیتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں