لڑکی کا انکار ،نوجوان ڈاکٹر نے خود سے ہی شادی کرلی
شادی عام طور پر مرد اورخاتون کے درمیان ہی ہوتی ہے تاہم جدید دور میں کچھ بھی ہونا ناممکن نہیں رہا
ریوڈی جنیرو(نیٹ نیوز)اس کی مثال برازیل کے ایک نوجوان نے قائم کی جس نے منگیتر لڑکی کے انکارکرنے کے بعد خود سے ہی شادی کرلی ۔ارجنٹائن کی ایک نیوزویب سائٹ کے مطابق برازیل کی ریاست باہیا کے 33 سالہ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ڈیاگو رابیلونے گزشتہ ماہ ایک لڑکی سے منگنی نے کی تھی تاہم مختلف مسائل کی بناپر لڑکی نے شادی سے انکارکردیا۔ڈیاگو ربیلو نے شادی کی تقریب میں 40کے قریب مہمانوں کو بلایا اور اپنی مذہبی و ثقافتی روایات کے مطابق تمام رسومات ادا کیں ۔