طلاق سے 3ماہ قبل شادی شدہ جوڑوں کی زبان میں تبدیلی
شادی شدہ جوڑوں میں طلاق یا علیحدگی سے قبل ان کی زبان تبدیل ہونا شروع ہوجاتی ہے
ٹیکساس(نیٹ نیوز) حیرت انگیز طور پر وہ اسمِ ضمیر یا پروناؤن کا استعمال بڑھادیتے ہیں اور انہیں اس کا احساس ہی نہیں ہوتا۔اس ضمن میں ریڈ اٹ ویب سائٹ پر 6800 صارفین کی دس لاکھ سے زائد تحریروں کو دیکھا گیا ہے ۔ یہ پوسٹ شادی ختم ہونے سے ایک سال قبل اور طلاق کے ایک سال بعد پوسٹ کی گئی تھیں۔ اس کا محتاط تجزیہ بتاتا ہے کہ علیحدگی سے تین ماہ قبل زبان کے انداز بالخصوص الفاظ بدل جاتے ہیں اور اگلے چھ ماہ تک وہ معمول پر نہیں آتے ۔ٹیکساس یونیورسٹی کی ماہرِ نفسیات سارہ سراج کہتی ہیں کہ میاں بیوی کو شاید احساس ہوجاتا ہے کہ یہ شادی ختم ہوجائے گی اور اس کا اثر زندگی پر ہونے لگتا ہے ۔ ذہنی اور نفسیاتی تناؤ بڑھنے لگتا ہے اور وہ میں اور ہم کا الفاظ زیادہ کرنے لگتے ہیں۔