مشہور نسل کے پرندے گانا بھول گئے ، محققین پریشان

مشہور نسل کے پرندے گانا بھول گئے ، محققین پریشان

آسٹریلیا کی ایک مشہور نسل کے پرندے گانا بھول گئے ہیں

کینبرا(نیٹ نیوز)جس نے محققین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ، کیوں کہ اسے خطرے کی علامت سمجھا جا رہا ہے ۔ہنی اِیٹر یعنی شکر خورا نامی پرندہ، جو آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے ، چہچہانا بھول گیا ہے ، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ اس پرندے کی نسل ختم ہونے کی علامت ہو سکتی ہے ۔آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نسل کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھنے والے بڑے پرندے معدوم ہو رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق نر پرندے جنسی عمل سے قبل خاص قسم کی آوازیں نکالتے ہیں اور چھوٹے نر پرندے اسی سے سیکھتے ہیں، لیکن بڑے پرندے کم ہونے کی وجہ سے اب وہ ان آوازوں سے نابلد ہو گئے ہیں۔محقق ڈیجن سٹوجینووک کا کہنا ہے کہ گانے والے پرندوں میں جنسی عمل پر ابھارنے والے گانے ان کی آبادی کیلئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں