نوجوان کا دھڑ دیکھ کر آپ حیران رہ جائینگے ، ویڈیو وائرل
امریکا میں ایسا نوجوان منظر عام پر آیا جس کے قدرتی طور پر کاندھے کی ہڈیاں نہیں ہیں
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والا نوجوان کاندھے کی ہڈیاں نہ ہونے پر مایوسی کے بجائے فخر کررہا ہے ۔کوری بینٹ نامی لڑکا منفرد جسمانی لچک کی قوت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنا رہا ہے ۔ نوجوان نے کاندھے کے ذریعے تالیاں بجا کر بھی ہزاروں صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاندھوں پر ہڈیاں نہ ہونا ایک قدرتی بیماری ہے ، اس رجحان کے باعث متاثرہ شخص کا قد بھی رک سکتا ہے جبکہ مسوڑوں پر اضافی دانت بھی نکل آتے ہیں۔کوری بینٹ اس مرض کے حوالے سے ویڈیوز بنا کر لوگوں میں آگاہی پھیلا رہا ہے کہ ہم بھی دوسرے عام لوگوں کی طرح مختلف کام کرسکتے ہیں، کلیڈوکرینیل ڈائی پلیسیا بیماری کے باعث کسی قسم کی پریشانی پیش نہیں آتی۔