سپیشل افراد اب اپنے کان سے کمپیوٹر کنٹرول کرسکتے ہیں

سپیشل افراد اب اپنے کان سے کمپیوٹر کنٹرول کرسکتے ہیں

کسی دماغی مرض، فالج یا دیگر قسم کی معذوری میں مبتلا افراد اب اپنے کان سے کمپیوٹر اور ٹیبلٹ کنٹرول کرسکتے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)اے ایل ایس اور دیگر امراض کے شکار خواتین و حضرات کیلئے کان کے اندر سماجانے والا ایک چھوٹا سا آلہ بنایا گیا ہے جسے ‘ایئرسوئچ’ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ آلہ ایک قسم کے ماؤس کا کام کرتے ہوئے انہیں کمپیوٹر پرہرطرح کا کنٹرول فراہم کرسکتا ہے ۔ایئرسوئچ دماغ کے اندرموجود ایک چھوٹے سے عضو، ٹینسرٹمپنی کے ذریعے کام کرتا ہے ۔ اس کی بدولت کمپیوٹرکو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ اس کا پروٹوٹائپ سلیکن سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایک بہت باریک کیمرہ نصب ہے اور جب پہننے والا شعوری طور پر کان کے اندردباؤ ڈالتا ہے تو کیمرہ اس حرکات کو نوٹ کرتا ہے اس کی ہدایات کمپیوٹرتک پہنچتی ہے ۔اس آلے کو باتھ یونیورسٹی کی ڈیجیٹل لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں