سویڈن:نارنجی کے چھلکے سے شفاف لکڑی تیار کر لی گئی

سویڈن:نارنجی کے چھلکے سے شفاف لکڑی تیار کر لی گئی

اب نارنجی کے چھلکے سے شفاف لکڑی بنائی گئی ہے جو کئی مرتبہ بازیافت (ری سائیکل) کی جاسکتی ہے

سویڈن(نیٹ نیوز)سویڈن میں واقع کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کئی برس سے اس پر تحقیق کررہے ہیں۔ اب اسے نارنجی کے چھلکے سے حاصل پالیمر کی بدولت مزید مضبوط بنایا گیا ہے ۔ یعنی شفاف لکڑی کو اب ہر قسم کی تعمیرات میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یوں شفاف لکڑی سورج کو روشنی کو اندر آنے دیتی ہے ۔پہلے لکڑی سے لائگنِن نامی مادہ نکالا جاتا ہے جو روشنی جذب کرتا ہے ۔ اب لکڑی سے لائگنِن نکالنے کے بعد وہ شفاف ہوجاتی ہے کیونکہ اس میں جابجا سوراخ ابھرآتے ہیں۔ سائنسدانوں نے نارنجی کے چھلکے سے لائمونین ایکرائلیٹ نکالا اس طرح لکڑی شفاف اورمضبوط ہوگئی جس سے روشنی گزرسکتی ہے جو ایک بہت اچھی پیشرفت بھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں