میسوری ،بے قابو کار اڑ کر مکان کی چھت میں گھس گئی

میسوری ،بے قابو کار اڑ کر مکان کی چھت میں گھس گئی

امریکی ریاست میسوری کے چھوٹے سے شہر یوریکا میں ایک عجیب و غریب کار حادثہ پیش آیا

یوریکا(نیٹ نیوز)دو لڑکے گریجوایشن پارٹی سے نکلنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ کار بے قابو ہو گئی، اور پھر وہ ہوا میں اڑتے ہوئے ایک گھر کی چھت میں جا گھسی۔یہ حادثہ اتوار کو رات ڈیڑھ بجے پیش آیا، گھر کے مکین ابھی سو رہے تھے کہ اچانک چھت سے آفت نازل ہو گئی، انھوں نے دیکھا کہ ایک کار ان سے 6 فٹ کی دوری پر چھت پھاڑ کر آ گھسی ہے ۔دو لڑکے گریجوایشن پارٹی سے گھر لوٹ رہے تھے ، کہ کسی وجہ سے کار اچانک بے قابو ہو گئی، ایسے میں ایک ریمپ اس کے سامنے آ گیا اور کار کئی چیزوں سے ٹکراتی ہوئی ایک گھر کی چھت میں جا گھسی۔ دونوں لڑکے صحیح سلامت گاڑی سے نکلے اور مزے سے چلتے ہوئے پہلے بیڈ روم سے اور پھر گھر کے مین دروازے سے باہر نکل گئے ۔رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں