بھارتی ریگستان میں سب سے بڑی ارضی ڈرائنگ دریافت

بھارتی ریگستان میں سب سے بڑی ارضی ڈرائنگ دریافت

بھارتی تھر اور راجستھان کے میدانی علاقے میں زمین پر کھینچی گئی لکیروں کو جب بلندی سے دیکھا گیا تو ان پر ایک ڈیزائن کا گمان ہوا اور اسے زمین پر بنایا گیا سب سے بڑا خاکہ یا ڈرائنگ کہا گیا ہے

راجستھان(نیٹ نیوز)جسے سائنسی زبان میں ‘جیوگِلفس’ کہا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ مرغولہ دار ڈرائنگ ہے جو بھارتی تھر کے علاقے بوہا اور اس کے اطراف میں دریافت ہوئی ہے ۔ کئی برس پہلے فرانسیسی باپ اور اس کے بیٹے کارلو اور یوہان اوئتیمر نے گوگل ارتھ نقشے میں اسے دریافت کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بھارت جاکر ڈرون سے اس کی عکس بندی کی تھی۔ سب سے پہلے بوہا نامی دیہات میں انہیں 2374 فٹ لمبی اور 650 فٹ چوڑی ڈرائنگ ملی۔ اگرچہ یہ ماہرین کسی جامعہ یا ادارے سے وابستہ نہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ شاید یہ 150 سال پرانی ڈرائنگ ہے اور اس سے زیادہ وہ کچھ بتانہیں سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں