ڈیٹا محفوظ اور پروسیسنگ کرنیوالا لچک دار سمارٹ فیبرک تیار

ڈیٹا محفوظ اور پروسیسنگ کرنیوالا لچک دار سمارٹ فیبرک تیار

میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا لچک دار کپڑا تیار کرلیا ہے

میری لینڈ(نیٹ نیوز)میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا لچک دار کپڑا تیار کرلیا ہے جو اپنے اندر ڈیجیٹل ڈیٹا محفوظ کرنے کے علاوہ اس ڈیٹا کی پروسیسنگ بھی کرسکتا ہے اوراس میں مصنوعی ذہانت موجو دہے ۔سمارٹ فیبرک نامی اس لچک دار کپڑے کا دھاگہ بنانے کے لئے سب سے پہلے انتہائی مختصر اور خوردبینی مائیکروچپس تیار کی گئیں جنہیں پولیمر کے باریک ریشے میں اس طرح شامل کیا گیا کہ ان کے درمیان رابطے بھی قائم رہیں ۔ یہ دھاکہ اتنا باریک ہے کہ سوئی کے نکے میں سے با آسانی گزر سکتا ہے اوریہ دس مرتبہ دھلنے کے بعد بھی کارآمد رہتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں