خاتو ن غلط پرواز پرسوار،منزل سے 1200میل دورلینڈنگ

خاتو ن غلط پرواز پرسوار،منزل سے 1200میل دورلینڈنگ

مانچسٹر سے بیلفاسٹ جانیوالی خاتون غلط پرواز میں سوار ہوکر اپنی منز ل سے 1200میل دور جبرالٹر پہنچ گئی

مانچسٹر (نیٹ نیوز)گیما کارگین نامی خاتون پرواز میں بغیر کسی مسئلے کے سوار ہوگئی تھی اور اسے لگا کہ وہ درست گیٹ میں داخل ہوئی ہے ۔ حیران کن طور پر خاتون کے بورڈنگ پاس کو بھی سکین کیا گیا تھا مگر ایئرلائن کے عملے نے غور ہی نہیں کیا کہ گیما درست پرواز پر سوار نہیں ہورہی ۔ طیارے کے اڑنے سے قبل گیما کارگین سو گئی تھیں اور درمیان میں جاگنے پر علم ہوا کہ طیارہ ایک گھنٹے اور 15 منٹ بعد لینڈ کرے گا جبکہ مانچسٹر سے بیلفاسٹ کی پرواز 40 منٹ کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں