ہنسانے والی گیس سے ڈپریشن کا علاج بھی ممکن:تحقیق

ہنسانے والی گیس سے ڈپریشن کا علاج بھی ممکن:تحقیق

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نائٹرس آکسائیڈ یعنی ‘‘ہنسانے والی گیس’’ سنگھانے پر شدید ڈپریشن کے ان مریضوں کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے

سینٹ لوئی(نیٹ نیوز)امریکا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نائٹرس آکسائیڈ یعنی ‘‘ہنسانے والی گیس’’ سنگھانے پر شدید ڈپریشن کے ان مریضوں کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے جنہیں ڈپریشن کی دوسری دواؤں سے کچھ خاص فائدہ نہ پہنچ رہا ہو۔ طبّی آزمائشوں میں شدید ڈپریشن کے ایسے 24 مریض بھرتی کئے گئے تھے جنہیں ڈپریشن کی کسی بھی دوا سے مناسب افاقہ نہیں ہورہا تھا۔ان مریضوں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے دو گروپوں کو بالترتیب 50 فیصد اور 25 فیصد نائٹرس آکسائیڈ والی ہوا، ایک گھنٹے تک سنگھائی گئی۔ تیسرے گروپ کو نائٹرس آکسائیڈ کے نام پر ایک گھنٹے تک کوئی اور بے ضرر گیس سنگھائی گئی۔ معلوم ہوا کہ 50 اور 25 فیصد نائٹرس آکسائیڈ والی ہوا سونگھنے والے رضاکاروں کو تقریباً ایک جیسا فائدہ ہوا اور دونوں گروپوں کے بیشتر مریضوں ڈپریشن کی شدت بہت کم رہ گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں