پولیس والوں نے چور کی سالگرہ تھانے میں ‘جبراً’ منائی

پولیس والوں نے چور کی سالگرہ تھانے میں ‘جبراً’ منائی

برازیل کی ریاست ریو گراندے دو نورتے میں پولیس نے گاڑیوں کے ٹیپ ریکارڈرز اور دوسرا چھوٹا موٹا سامان چرانے والے نوجوان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جس دن گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ وہی دن اس کی 18ویں سالگرہ بھی ہے

ریو ڈی جنیرو(نیٹ نیوز)چور کو گرفتار کرکے تھانے لے جایا گیا جہاں اس کی والدہ کو بھی بلوا لیا گیا۔ اس کے بعد تھانے میں ہی اس نوجوان چور کی 18ویں سالگرہ منائی گئی۔اس سے زبردستی کیک کٹوایا گیا اور اسے کولڈ ڈرنک بھی پلائی گئی۔ اس دوران پولیس والے ‘‘ہیپی برتھ ڈے ٹو یو’’ گانے کے ساتھ ساتھ نوجوان پر جملے بھی کستے رہے اور اسے شرمندہ کرتے رہے ۔ یہی نہیں بلکہ ‘‘جبری سالگرہ’’ کی یہ تقریب فلمائی بھی گئی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی جو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں نوجوان کے چہرے پر شرمندگی اور بے بسی کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں