چینی سائنسدانون کی بنائی ڈیجیٹل طالبہ یونیورسٹی میں داخل
چین کے سائنسدانوں نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کردیا، اس مرتبہ انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت سے طالبہ کاایک ڈیجیٹل کردار تخلیق کیا ہے جسے سنگہوا یونیورسٹی میں داخل کرادیاگیاہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)اساتذہ کے مطابق ایک سال میں اس کا شعور 12 سالہ بچے جتنا ہوجائے گا، اس تمام اختراع کی پشت پر جدید ترین الگورتھم اور سافٹ ویئر ہیں جو اسے مسلسل سیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔اس طالبہ کا نام ’’ہُوا ژائی بِنگ‘‘ رکھا گیا ہے جو اس وقت کمپیوٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پڑھ رہی ہے ،اس نے گزشتہ منگل کو پہلی کلاس لی ،اس کا پہلا سمسٹر ڈیٹاٹیکنالوجی کا ہے ۔