دنیا کے سب سے بوڑ ھے 31سالہ پینگوئن نے آنکھیں موندلیں
دنیا کے سب سے بوڑھے 31سالہ پینگوئن نے ہمیشہ کیلئے آنکھیں موند لی ہیں
نیویارک (نیٹ نیوز)موچیکا نامی پینگوئن کواپنی زندگی کے آخری وقت میں دیکھنے میں مشکل کا سامنا تھا، اس کی ایک آنکھ میں موتیا اتر آیا تھا اور دوسری آنکھ بڑھاپے سے کمزور تھی لیکن سب سے بڑھ کر اس کے کولہے میں گٹھیا کا مرض لاحق ہوگیا تھا۔ اس طرح وہ نہ صرف دیکھنے بلکہ چلنے سے بھی معذور تھا،جب اسے تکلیف سے نجات نہ مل سکی تواوریگن چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اسے 4 ستمبر کو پرسکون موت دینے کا فیصلہ کیا جس پر اسی روز عمل کردیاگیاتھا۔پینگوئن کی زندگی مشکل سے 20 سال ہوتی ہے لیکن یہ پرندہ مسلسل 31 سال تک زندہ رہا تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے معمر مادہ پینگوئن اس سال اپریل میں 41 برس کی ہوچکی ہے ۔