نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پرعیدمیلادالنبی ﷺ کی خوشی میں چراغاں
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان نےبنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ کی تصویرٹویٹ کردی
  • بریکنگ :- ربیع الاول کی تیاریاں جاری ہیں،وزیراعظم عمران خان
Coronavirus Updates

مشکل ترین کرتب دکھانے والی امریکی مسلم خاتون پارکر

مشکل ترین کرتب دکھانے والی امریکی مسلم خاتون پارکر

دنیا اخبار

بھاگتے دوڑے عمارتوں کو پھلانگنا اور سیڑھیوں کو تیزی سے عبور کرنے کا خطرناک کام اب تک صرف مردوں سے ہی معنون تھا لیکن چند برسوں میں ایک مسلم حجابی خاتون سارہ مدلل نے بھی اس شعبے میں بہت نام بنایا ہے

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)سارہ مدلل لاس اینجلس میں رہتی ہیں جنہیں پہلی مسلم خاتون پارکر کا اعزاز دیا گیا ہے ۔ سارہ روزانہ گھنٹوں اس عمل کی مشقت کرتی ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ وہ مسلمان خواتین کے متعلق لگا بندھا تصور زائل کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن اس مشکل کام کے باوجود وہ کہتی ہیں کہ حجاب ان کی رکاوٹ نہیں بلکہ ان کیلئے اعزاز ہے ۔ سارہ دوڑتی ہیں، قلابازی کھاتی ہیں، ہوا میں گھوم سکتی ہے ، خطرناک مقامات پر جھولا جھول سکتی ہیں اور اب تک وہ فوجی تربیت کے رکاوٹی ٹیسٹ کئی مرتبہ کامیابی سے عبور کرچکی ہیں۔ اب تک سارہ کئی برانڈز کی نمائندگی کرچکی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement