فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مالدیپ کے سپیکر کی ملاقات، تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مالدیپ کے سپیکر کی ملاقات، تعاون بڑھانے کا عزم

برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:چیف آف ڈیفنس فورسز

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) مالدیپ کے سپیکر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...