مرکنٹائل ایکسچینج میں36ارب سے زائد کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا،مالیت12ارب رہی ،رپورٹ
کراچی (بزنس ڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 36.559 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 105,829 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (21.023 ارب روپے ) میں ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.738 ارب روپے )، چاندی (2.018 ارب روپے )، نیسڈیک 100(1.966 ارب روپے )، تانبہ (1.964 ارب روپے )، خام تیل (1.848 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (841.297 ملین روپے )، پلاٹینم (670.707 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (198.828 ملین روپے )، قدرتی گیس (196.058 ملین روپے )، پیلیڈیم (106.393 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (101.252 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (18.451 ملین روپے ) اور ایلومینم (2.893 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں112 لاٹس کا کاروبار ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments