ڈکیتیاں ،لاکھوں لوٹ لئے ،3موٹر سائیکلیں،2کاریں چوری

ڈکیتیاں ،لاکھوں لوٹ لئے ،3موٹر سائیکلیں،2کاریں چوری

ہربنس پورہ ،گوالمنڈی ،گلشن اقبال ، ٹاؤن شپ ،ستوکتلہ،کاہنہ میں وارداتیں اخلاق،دانش کی گاڑیاں،منور ،امجد،دانیال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون لوٹ لئے ،3موٹر سائیکلیں اور 2گاڑیا ں چوری کر لی گئیں ،تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں اعجاز سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں صغیر سے 2لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں عمار سے 2لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں فاروق سے 2لاکھ 55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،ستوکتلہ کے علاقے میں حنیف سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا، کاہنہ میں مظفر سے 10 ہزار روپے ، شفیق آ باد سے اخلاق اور سول لائنز سے دانش کی گاڑیاں جبکہ سمن آباد سے منور ، انارکلی سے امجد اور کاہنہ سے دانیال کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...