ہیکر کاایف بی آئی کے 38 ہزار اہلکاروں کا حساس ڈیٹا چوری کرنیکادعویٰ
واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سائبر جرائم پیشہ گروپ شائنی ہنٹرز کی جانب سے تقریباً 38 ہزار اہلکاروں کا حساس ڈیٹا چوری کرنے کے دعوے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
گروپ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایف بی آئی اہلکاروں کے نام، عہدے ، بیج نمبرز، گھریلو پتے ، فون نمبرز اور شریک حیات سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ ایف بی آئی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ وہ دعوے سے آگاہ ہے اور معاملے کی بھرپور تحقیقات کررہی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق چوری شدہ ڈیٹا کا محدود حصہ دیکھا گیا ہے جو بظاہر حقیقی معلوم ہوتا ہے ۔ بعض معلومات میں حکام کی حساس ذمہ داریوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں، جن میں چینی جاسوسی، روسی انٹیلی جنس اور منشیات کے کارٹلز کے خلاف کارروائیاں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments