وزیرخزانہ اورنگزیب کی چیئرمین ایکسِم بینک سے ملاقات

وزیرخزانہ اورنگزیب کی چیئرمین ایکسِم بینک سے ملاقات

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیرِ خزانہ اورنگزیب نے امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایکسِم بینک) کے چیئرمین جان جووانووچ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے اہم اقتصادی اور صنعتی منصوبوں کے لیے مالی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی توسیع، ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن اور ریکوڈک منصوبے کے لیے ممکنہ مالی معاونت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیرِ خزانہ نے پی آئی اے کی جانب سے بوئنگ طیاروں، خصوصاً بوئنگ 787 ڈریم لائنرز، کے حصول میں دلچسپی سے آگاہ کرتے ہوئے طیاروں اور ان کے انجنوں کی خریداری کے لیے مالیاتی پیکیج میں تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیاروں کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے درکار سپیئر پارٹس کی ضرورت بھی اجاگر کی۔فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ مخصوص منصوبوں پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ وسیع تر تعاون کے فریم ورک پر بھی کام جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...